Live Updates

ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 مئی 2025 14:01

ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن شیخ ایاز الدین نے مقامی کپاس پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کپاس صنعت بحالی کے لیے ضروری قرار دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مصرور کی کامیابی پر مسلح افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ،زراعت کی بحالی کے لیے SIFC کی خدمات کو سراہا گیا۔روئی کے بیج کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے حکومتی اقدام کو کپاس بحالی کے لیے مثبت اقدام دیا۔
چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد محمود، ڈی جی پنجاب انجم علی بٹر، چیف ایگزیکٹو نیلم سیڈ سید حسن رضا، نے کپاس کے بیج پر اظہار رائے دیا۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی، کاٹن کونیکٹ، بیٹر کاٹن انیشیٹو اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات