کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے محکمہ زراعت

جمعرات 19 اپریل 2018 14:24

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر سے ذریعے صاف کروا لیں تاکہ اسے ہر قسم کی آلائشوں یا نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بیج کیلئے جس کھیت کا انتخاب کیا جائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہونا چاہیے نیز بیج کیلئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے گندم کا بیج محفوظ کرتے وقت اس پر گندم کی قسم کا نام بھی واضح طور پر درج کرنے کی ہدائت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کیلئے تھریشننگ سے قبل تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کر لیا جائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزاء شامل نہ ہو سکیں۔