قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ ملکی حالات کے پیش نظرکیا گیا ہے، ترک وزیراعظم

جمعرات 19 اپریل 2018 14:30

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ 24 جون کو منعقد ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات کا فیصلہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے کہا ہے کہ قبل از وقت صدارتی انتخابات کا فیصلہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، دریں اثناء چیف الیکشن کمیشن سعدی گوٴْوین نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے بس ہمیں پارلیمان کی منظوری کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ صدر ایردوان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران عوام کو مطلع کیا تھا کہ 24 جون 2018 ترکی میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا تاریخ ساز دن ہوگا۔