چین میں پانچ روزہ تجارتی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے صنعتیں ترقی کرینگی ‘عارف قاسم

بیرون ملک نمائشوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘ صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:37

چین میں پانچ روزہ تجارتی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے صنعتیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) )تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے چین میں پانچ روزہ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے خواہشمندوں سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں عالمی تجارتی نمائش سچوان چین منعقد ہوگی جس میں کاٹن فیبرکس، تیار ملبوسات، نٹڈ ملبوسات ،چمڑا اور چمڑے کے ملبوسات، کھیلوں کا سامان، ماربل اور گرینائیٹ، سرامکس، سینٹری، آٹو پارٹس ،انجینئرنگ مصنوعات سمیت مختلف مصنوعات کی نمائش ہوگی جس میں دنیا بھر سے کمپنیاں اور ادارے شرکت کرینگے ۔

اس تجارتی نمائش میںپاکستانی اشیاء کی نمائش سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہا کہ بیرون ملک صنعتی نمائشوںمیں پاکستانی اداروں کی شرکت سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نئی تجارتی پالیسی میں بیرون ملک پاکستانی اشیاء کے نمائشوں کے اہتمام کیلئے وافر رقوم مختص کرے تاکہ بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش میں آسانی پیدا ہو اور ملکی صنعتیں ترقی کریں۔