آم کی بیماریوں کا بروقت تدارک کر کے اس کی پیداوار میں 28 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعرات 19 اپریل 2018 15:04

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ آم کی بیماریوں کا بروقت تدارک کر کے اس کی پیداوار میں 28 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے جبکہ آم کے پھولوں کی جھلساؤ کی بیماری سے آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس بیماری کی پھپھوند کے پھیلاؤ کیلئے 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتا ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک ہونے سے بھی اس بیماری کے پھیلاؤ میں مدد ملتی ہے جس سے آم کے پھول متاثر ہو کر خشک ہونے کے بعد جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور پھل نہیں بن پاتا اس لئے کاشتکار آم کے باغات پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کسی قسم کی کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت سے مشورہ کیا جائے، اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آم ذائقہ اور معیار و لذت کے لحاظ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے اس لئے اگر آم کے پودوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ محفوظ نہ بنایا جائے تو قیمتی زرمبادلہ کے حصول کی توقع نہیں کی جاسکتی ، انہوں نے کہا کہ آم کے باغبانوں کو اس کی بیماریوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہونی چاہئیں تاکہ ان کیخلاف بروقت اقدامات اٹھا کر ان کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :