کاشتکار دالوں کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماہرین زراعت

جمعرات 19 اپریل 2018 15:04

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار دالوں کی فصل کی کٹائی ماہرین زراعت کی مشاورت سے صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے پاک پودے نکال دینے چاہئیں نیز تندرست پودوں سے صحت مند بیج حاصل کیاجائے تاکہ آئندہ کیلئے بھی صحت مند فصلات حاصل کرنے میں مدد مل سکے، انہوں نے کہاکہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب 90 فیصد پھلیاں پک چکی ہوں نیز دالوں کی برداشت صبح کے وقت کرنابھی ضروری ہے کیونکہ اس وقت پودوں پر اوس کی وجہ سے پھلیاں کم جھڑتی ہیں، فصل کاٹ کر چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے 3دن تک دھوپ میں خشک کی جائے اور بعدازاں صاف ستھری جگہ پر تھریشر سے گہائی کو یقینی بنایاجائے، انہوںنے کہاکہ گہائی کے بعد جنس کو مزید 2 سی3 روز تک دھوپ میں خشک کرناچاہیے تاکہ اس میں نمی نہ رہے۔