امریکی محکمہ خارجہ میں پہلی بار اردو ترجمان کا تقرر

جمعرات 19 اپریل 2018 15:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) امریکا نے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پر بہترروابط کے لیے محکمہ خارجہ میں پہلی بار اردو ترجمان کی تقرری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والی اردو ترجمان ہیلینا وائٹ نے کہاکہ اس اقدام سے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ہیلینا وائٹ کا کہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان کا رشتہ 70سال سے قائم ہے، امریکی پالیسی پاکستان پر واضح کرنا ضروری ہے چونکہ یہاں اردو بولنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لہذا امریکی وزارت خارجہ میں اردو ترجمان کی تعیناتی اشد ضروری تھی۔

متعلقہ عنوان :