Live Updates

عمران خان سے ندیم افضل چن کی ملاقات

ندیم افضل چن کی عمران خان کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنیکی دعوت ،ْ عمران خان نے قبول کرلی

جمعرات 19 اپریل 2018 15:53

عمران خان سے ندیم افضل چن کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنیکی دعوت بھی دی جسے عمران خان نے قبول کرلی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات