ملتان:وحدت کالونی میں سرچ آپریشن،83 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کی ہد ایت پر ملتان پولیس نے جے ٹی ٹی اورحساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا، پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے وحدت کالونی میں کیا گیا، آپریشن میں 94گھروں کوچیک کیاگیا اور 83 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، پولیس کے مطابق اس دوران چار مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد اور دو مشکوک افراد کوگرفتارکیا گیا، پولیس کے مطابق اس موقع پر اس دوران ایک عدد ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :