
سیڈ وینچرز کا پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے عشائیے میں انٹرپرائز چیلنج پاکستان کا اعلان
سیڈ وینچرز پاکستان کے سی ای او، فراز خان نے ای سی پی کا اعلانCHOGM۸۱۰۲ کے موقع پر کیا اورنئی جنریشن کے انٹرپرینیورز کو متاثر کرنے کے عمل پر گفت و شنید کی
جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

(جاری ہے)
ویلز کے شہزادے نے اس موقع پر اُن نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی زندگیوں پر اُن کے ٹرسٹ کی معاونت سے مثبت اثر ہوا ہے اور اُن کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ ایسے مزید مواقع ڈھونڈنے میں مصروف عمل ہے جن سے دولت مشترکہ کے ممالک میں مزید روزگار، بہبود اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ دی پرنس انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین لائیڈڈورفمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری مالی معاونت کے اغراض و مقاصد میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا2015ء میں آخری CHOGM کے آغاز کے بعد پرنس ٹرسٹ میں ترقی ہوئی ہے ۔ ہم دولت مشترکہ کے نو رکن ممالک بشمول پاکستان میں کام کررہے ہیں۔دی پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل انٹرپرائز چیلنج پروگرام جسے پاکستان میں سیڈ وینچرز سنبھال رہی ہے ، نوجوانوں کو کاروباری ہنرمندی سکھانے میں سرگرم عمل ہے۔2016ء میں پاکستان بھر کے 20اسکولوں میں کامیابی کے ساتھ شروع کرنے کے بعد ، گزشتہ سال مزید 45اسکولوں تک دائرہ کار کو بڑھایا گیا ہے جس سے 600سے ذائد بچے مستفید ہونگے۔فراز خان نے کہا سیڈ کا بنیادی مقصد ملک میں انٹرپرائز کی ترقی ہے اور ہم مانتے ہیں کہ نوجوان ماحولیات کی بہتری میں زیادہ بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔اسی لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں انٹر پرائزچیلنج پاکستان کے معیار، احاطے اور رفتار کو ترجیحی بنیادوں پروسیع کیا جائے ۔ہمیں کم عمری میں ہی بچوں کی زہن سازی کرنی ہے کیونکہ بچے یا نوجوان ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں اور وہ ہی ہمیں درپیش چیلنجز سے زیادہ بہتری سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں جو ہماری ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔2018ء میں سیڈ وینچرز اپنا احاطہ 1000بچوں تک بذریعہ 70اسکولوں بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ سیڈ کی قابل رشک کامیابی ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ہر خطے میں اپنی چھاپ قائم کردی ہے اور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی اس کی پہنچ ہوگئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.