ٹی پی ایل لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ وبائی امراض کے لیے بیمہ کی مصنوعات متعارف کرا دیں

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

ٹی پی ایل لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ وبائی امراض کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ٹی پی ایل لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ وبائی امراض کے لیے بیمہ کی مصنوعات متعارف کرا دی ہیں جنہیں کمپنی کی ویب سائٹ سے براہ راست خریدا جا سکتا ہے۔خریداری کے لیے شروع سے آخر تک ڈیجیٹل پروسیس (end-to-end digital processes) مکمل ہونے میں تین منٹس سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر ٹی پی ایل لائف نے بیمہ کی تین مصنوعات متعارف کرائی ہیں جو صارفین کو مچھر کے کاٹنے اور/یا پانی سے پھیلنے والی بیماریوں مثلاًملیریا، ڈینگی، چکن گنیا، زرد بخار، ہیضہ (cholera) ، وبائی یرقان (Hepatitis A)، وائرل یرقان (Hepatitis E)، میعادی بخار (Typhoid)، اسہال (diarrhea) اور نیگلیریا ( Fowleri Naegleria) جیسے امراض میں مبتلا افراد کو مالی اعانت فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ان مصنوعات کے حصول اور کلیم کو ممکن حد تک آسان رکھا ہے حتی کہ یہ مصنوعات ٹی پی ایل لائف انشورنس کی ویب سائٹ سے براہ راست خریدی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے کسی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں غیرضروری تاخیر ہوتی ہے۔ ٹی پی ایل لائف انشورنس کے پینل پر ، دوردراز اور دیہی علاقوں سمیت، ملک بھر میں اسپتالوں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جہاں سے نقد رقم کے بغیر طبی اخراجات کے لیے کلیم کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی ایل لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل عباسی نے کہا،’’ہم اپنے کسٹمرز کی آج کی ضروریات سے آگاہ ہیں۔ مچھروں کے کاٹنے یا پانی سے پھیلنے والے وبائی امراض ایک حقیقت ہیں اور کبھی نہ کبھی لوگ ان بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن کے علاج پر بہت زیادہ مالی اخراجات صرف ہوتے ہیں۔ہماری موسکیٹو شیلڈ(Mosquito Shield)، واٹر شیلڈ (Water Sheild) اور ہائبرڈ شیلڈ (Hybrid Sheild) صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کا جواب ہیں۔

ایسا کوئی بھی شخص جس کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے وہ ہمارے شروع سے آخر تک ڈیجیٹل پروسیس کے ذریعہ بیمہ حاصل کر سکتا ہے جس میں محض تین منٹس صرف ہوتے ہیں۔ ٹی پی ایل لائف زندگی اورصحت کے بیمہ کی مصنوعات فراہم کرتی ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہیں اور پاکستانیوں کی مختلف ضروریات پورا کرتی ہیں۔ کمپنی اپنے تجربہ کار ماہرین کی مضبوطی پر مبنی اعلیٰ ترین معیار اور باکفایت انشورنس سولوشنز کی فراہمی کے مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں آئی تھی۔ان مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات کمپنی کی ویب سائٹ www.tpllife.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔