بھارتی کرکٹر شیکھردھون کی دوران پرواز ساتھیوں سے شرارت

شیکھر نے دوران پرواز کاغذ کا ٹکڑا سوئے ہوئے شکیب الحسن اور راشد خان کی ناک میں ڈال کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی، مگر دونوں کر کٹرزپرکوئی اثر نہ ہوا اور وہ سوئے رہے

جمعرات 19 اپریل 2018 17:42

بھارتی کرکٹر شیکھردھون کی دوران پرواز ساتھیوں سے شرارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون فیلڈ میں جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن عام زندگی میں وہ انتہائی نرم مزاج ہیں اور دوست احباب سے ہنسی مذاق اور شرارتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیکھر انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی فرنچائز سن رائز حیدرآباد میں شامل اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو سوتے میں تنگ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیکھر نے دوران پرواز ایک کاغذ کا ٹکڑا لیا اور اسے موڑ کر سوئے ہوئے شکیب الحسن اور راشد خان کی ناک میں ڈال کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی۔تاہم شکیب اور راشد بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، دونوں پر رتی برابر بھی اثر نہ ہوا اور وہ سوئے ہی رہے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کا تعلق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے ہے جبکہ راشد خان افغان کرکٹر ہیں۔