کر کٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا،باضابطہ اعلان باقی

جمعرات اپریل 17:42

کر کٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ ٹیم کا کوچ بنانے کا ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای)قومی مینز ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل شرو ع ہو گیا ہے اور سابق بیٹسمین جسٹن لینگر کا نام مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروز کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی تقرری ہوئی اور نہ ہی جمعہ کو شیڈول اجلاس میں بورڈ کی طرف سے کسی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا، البتہ اجلاس کے دوران نئے کوچ کے بارے تبادلہ خیال ضرور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر پابندی اور قیادت سے محرومی کے بعد ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین نے بھی کوچنگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ لینگر اس سے قبل 2016 میں عبوری بنیادوں پر آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔سابق مایہ اوپنر ڈومیسٹک سطح پر ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ اسکورچر کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں اور انہیں ڈیرن لی مین کا قدرتی جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔