لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مچھیارہ پارک کے انتخابات ‘ماحول دوست پینل نے بھرپور انتخابی مہم شروع کر دی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مچھیارہ پارک کے انتخابات ،ماحول دوست پینل نے بھرپور انتخابی مہم شروع کر دی، یونین کونسل سرلی سچہ میں گزشتہ روز صدارتی امیدوار سردار امرائو کی قیادت میں جھینگ، سرلی سچہ، منگراں اور مگری پلہ کا دورہ مکمل کیا، جگہ جگہ ماحول دوست پینل کے امیدواران کا شاندار استقبال کیا گیا اور یونین کونسل سرلی سچہ کی دس دیہی تحفظاتی کمیٹیوں نے ماحول دوست پینل کے حق میں یکطرفہ فیصلہ کر دیا اور مد مقابل پینل مچھیارہ اتحاد پینل کے سیکرٹری مالیات ڈاکٹر اشرف نے پینل کو چھوڑ کر نہ صرف دستبرداری کا اعلان کر دیا بلکہ ماحول دوست پینل کے حق میں کاغذات واپسی کیلئے الیکشن کمشنر کو درخواست دیتے ہوئے ماحول دوست پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا ، واضح رہے کہ مچھیارہ اتحاد پینل کی نائب صدر دوم جو کہ خواتین کیلئے مختص عہدہ ہے وہ بھی کاغذات واپس لے کر ماحول دوست پینل میں شامل ہو چکی ہیں اور سیکرٹری مالیات ڈاکٹر راجہ محمد اشرف نے بھی دستبردار ہو کر مچھیارہ اتحاد پینل کی دوسری وکٹ گرا کر اپنی انتخابی برتری واضح کر دی ہے، ماحول دوست پینل کے ووٹرز اور سپورٹرز میں زبردست جوش و خروش ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان سے مد مقابل پینل کو بھگارہے ہیں ماحول دوست پینل کے صدارتی امیدوار سردار امرائو خان، جنرل سیکرٹری راجہ منظور، سید ظفر شاہ، میر الطاف ،غلام حسنین، میر محمد اشرف و دیگر نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کیا اور تعاون پر وی سی سی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا پذیرائی دینے پر شکریہ ادا کیا۔