سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں، محمود خان

جمعرات 19 اپریل 2018 18:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آپباشی محمود خان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سمیت ضلع سوات میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تا کہ ان کے ثمرات سے عوام صحیح معنوں میں مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف سوات مینگورہ بیو ٹیفیکیشن پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈڈویژن سید ظہیرلاسلام ، ڈپٹی کمشنر سوات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں مینگورہ بیو ٹیفیکیشن پراجیکٹ اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 1 ارب روپے کی خطیر رقوم سے مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح 1 ارب 28 کروڑ روپے کی لاگت سے کالام بیوٹیفیکیشن منصوبہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ اربوں روپے کی لاگت سے لنڈا کی سے کالام تک سڑک کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایمانداری خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہو کر تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :