
الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کے سیکشن 22 کاسقم دور کرنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا بیان
جمعرات 19 اپریل 2018 18:24

(جاری ہے)
جمعرات کو جاری ایک بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کاحتمی نوٹیفکیشن 4 مئی کو جاری کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ انتخابی قوانین کا سیکشن 22 واضح ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد 120 دن چاہئیں، دوسری طرف اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے 60 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر اسمبلی یکم جون کو اپنی مدت پوری کرتی ہے تو یکم اگست تک الیکشن ہونے ہیں، موجودہ حالات میں سیکشن 22 کی موجودگی میں بروقت الیکشن ممکن نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین کے سیکشن 22 کو دیکھا جائے تو 4 ستمبر سے پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کے سیکشن 22 اور دیگر شقوں میں تضاد کا فوری جائزہ لے اور الیکشن کمیشن سیکشن 22 کو سیکشن 14 کے ساتھ ملا کر پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قانون سازی نہ کی گئی تو الیکشن کی حیثیت چیلنج ہو جائے گی، ہم سب چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت ہو جس کے لئے قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں قانون سازی کرنا ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.