وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت

جمعرات اپریل 18:30

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی طرف سے دیئے ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ کے دیگر سربراہان حکومت و مملکت کے ہمراہ جمعرات کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کی۔ یہ تقریب لندن کے سینٹ جیمز محل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ بھی تھریسامے کے ہمراہ موجود تھیں۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب کے بعد تمام رہنما ایگزیکٹو سیشنز کیلئے لنکاسٹر ہاؤس پہنچ گئے۔ 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا موضوع ’’ایک ساتھ مشترکہ مستقبل کی جانب‘‘ ہے۔ شاہد خاقان عباسی اجلاس میں ایگزیکٹو سیشنز اور ریٹریٹس میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے ایگزیکٹو سیشنز میں دولت مشترکہ ممالک کے بہتر مستقبل پر بات ہو گی۔ وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنے میں مدد دے گی اور پاکستان کو ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پردنیا کے سامنے لانے میں مددگار ہو گی۔