عارف والا‘ملک بھر میں’’یوم امام اعظم ابو حنیفہ ؒ ‘‘ کل منایا جائے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:30

عارفوالا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)ملک بھر میں’’یوم امام اعظم ابو حنیفہ ؒ ‘‘ کل 3شعبان المعظم بروز جمعة المبارک کو منایا جائے گا‘ اس موقع پر مساجد میں امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی فقہی بصیرت کے موضوع پر خطبات ہوں گے اور آئمہ و خطباء حضرت امام ابوحنیفہؒ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔