پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں ،ْ ایف بی آر

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں ،ْ ایف بی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ایف بی آرنے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال سگریٹ پر ریونیو وصولی میں4.5 فی صداضافہ ہوا، سگریٹ پر ریونیو میں اضافہ تیسرے درجے کے ٹیکس سلیب سیہوا، تیسرے درجے کا ٹیکس سلیب جاری رکھنے سے سگریٹ پر ٹیکس چوری مزید کم ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال نان ٹیکس سگریٹ کی فروخت سے 130 ارب روپے خسارہ تھا، گزشتہ سال سگریٹ کے غیرقانونی کاروبار سے ایک ارب 63کروڑ سگریٹ پکڑے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں، 50 ارب سگریٹس پر ڈیوٹی ادا کی جارہی ہے ،ْ 30 ارب سگریٹس پر ڈیوٹی ادانہیں کی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :