میکسیکو، جھرپ میں چھ پولیس اہلکار اور 10مبینہ مجرم ہلاک

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) میکسیکو کی شورش زدہ ریاست گوئیریرو نے فائرنگ کے تبادلے کے دو الگ الگ واقعات میں چھ پولیس اہلکار اور 10مبینہ مجرم ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی۔ پہلے واقعہ میں جو بحرالکاہل کے کنارے واقع سیاحتی مقام زیہواتانانیجو کے قریب چھوٹے قصبے کواکوین میں گزشتہ شام پیش آیا ہے،اے کے 47 بندوقوں سے مسلح افراد نے گشت کرنے والی ریاستی پولیس پر فائرنگ کھول دی،یہ بات ریاستی حکومت نے بتائی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ پسپا کردیا،فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30منٹ تک جاری رہا۔ دس مبینہ مجرم ہلاک ہوگئے،یہ بات ریاستی سیکورٹی کے ترجمان روبرٹو الواریز نے ایک بیان میں تائی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ الواریز نے بتایا کہ بری اور بحری فوج کے اہلکاروں کو کمک کے طور پر بھیجا گیا ہے۔ پہلا حملہ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد قریبی قصبے لاس میسیلاس کی ایک شاہراہ پر مسلح افراد نے گشت کرنے والے ریاستی پولیس اہلکاروں کے ایک اور گروپ پر گھات لگا کر حملہ کیا،جس کے نتیجہ میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔الوریز نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گھات لگا کر کیا جانے والا دوسرا حملہ پہلے حملے کے جواب میں کیا گیا ہی