وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات اختتام پذیر

جمعرات 19 اپریل 2018 20:14

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہفتہ بھر جاری رہنے والے امتحانات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوگئے ۔ تحصیل چیچہ وطنی میں طالبات کے سب سے بڑے سنٹر جامعہ السیدة حفصہ ؓ دستگیر پارک چیچہ وطنی میں تمام درجات سے 171طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں جامعہ السیدة حفصہ ؓ چیچہ وطنی کی طالبات کے علاوہ دوسرے مدارس کی طالبات نے بھی شرکت کی اور ہفتہ سے جمعرات تک جاری رہنے والے امتحانات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوگئے ۔

دوران امتحان کسی قسم کی کوئی بد نظمی سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے نگران اعلی نے جامعہ کی طالبات کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دوران امتحان طالبات نے اچھے کردار کا مظاہر ہ کیا ہے اور آخر میں جامعہ السیدة حفصہ ؓ چیچہ وطنی کے مہتمم حاجی محمد ایوب نے بھی امتحانی سنٹر کے اچھے انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :