Live Updates

ا یپکا اورسی ڈی اے لیبر یونین( سی بی اے )امان اللہ خان گروپ کی مشترکہ قیادت میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کیلئے ریلیف کی خاطراسلام آبا د پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج

جمعرات 19 اپریل 2018 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایپکا اورسی ڈی اے لیبر یونین( سی بی اے )امان اللہ خان گروپ کی مشترکہ قیادت میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کیلئے ریلیف کی خاطراسلام آبا د پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاج کا اہتمام کیا گیاجو ملک بھر سے آئے ملازمین کی کثیر تعداد میں جمع ہونے کے بعد ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ کی طرف روانہ ہونا تھاتاہم ضلعی انتظامیہ اورسیکورٹی کی صوتحال کے پیش نظر ریلی کو چائنا چوک کے مقام پر روک لیا گیااورسی ڈی اے لیبر یونین کے قائدین جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ،چیئرمین اظہار احمد عباسی ، چیئرمین انفارمیشن ڈیسک طاہر ملک ،نائب صدر فیضان قریشی جبکہ ایپکاکی جانب سے مرکزی صدر بنارس خان جدون،جنرل سیکرٹری خالد جاویدسنگھیڑا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ظفر علی بلو،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راجہ شاہد محمود،چوہدری مبشر احمد ڈویثرنل صدرپر مشتمل کمیٹی کو وزیر خزانہ کی اسلام آباد میں عدم موجودگی کی بنا پر فنانس سیکرٹری عارف احمد خان سے مشاورت کے لیئے بلایا گیااس موقع ملازمین کے مطالبات کے حق میں کامیاب مزاکرات ہوئے اورملازمین نے چائنا چوک پر دیئے جانے والے دھرنے کو ختم کر نے کا فیصلہ کیااور بجٹ پیش ہونے کے بعد کی صوتحال کے پیش نظر 30اپریل کو ایپکا اور سی ڈی اے لیبر یونین کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا شکیل)
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :