جنگلات آلودگی کے خاتمہ کا اہم ذریعہ ہیں، رانا صفدر علی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

پاکپتن۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)جنگلات کی اہمیت کو فروغ دیا جائے ،جنگلات آلودگی کے خاتمہ کا اہم ذریعہ ہیں ، جنگلات قدرتی آفات کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کر دار ادا کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ رانا صفدر علی نے گورنمنٹ خواتین کالج پاکپتن میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزعابدہ خورشید،پرنسپل گورنمنٹ خواتین کالج تسنیم مشتاق ،انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔