ٹنڈوالہ یار،بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے حوالے سے اگاہی مہم کا اہتمام

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ٹنڈوالہ یار شدید گرمی کے عالم میں تعلیم کے فروغ اور تعلیم دلائو ں ملک سنواروں سرکاری اسکولوں میں بچوں کو داخل کرائو ں کے حوالے سے آگاہی مہم ڈی او ہائی سیکنڈری اسکول کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران ، و عملے کی ریلی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر تعلیم دلائوں ملک سنواروں اور سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو زیادہ زیادہ داخل کرانے کے نعرے درج تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں سرکاری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرانے کے حوالے سے مہم 2018,2019کے سلسلے میں گرلز اسکول سے ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف اسکولوں کے سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران جن میں ڈی او ہائی سیکنڈری اسکول ٹنڈوالہ یار سعید احمد سولنگی ، ڈپٹی ڈی او عزیز چوہان ، ڈپٹی ڈی او مٹھو اوڈ ، تعلقہ ایجوکشن سیکنڈری اسکول آپا شاہستہ میمن ، تعلقہ ایجوکیشن آفسر پرائمری اسکول فیمیل آپا تبسم پٹھان ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ڈی او ہائیر سیکنڈری اسکول سعید احمد سولنگی ، ڈی او ہائی سیکنڈری اسکول ٹنڈوالہ یار سعید احمد سولنگی ، ڈپٹی ڈی او عزیز چوہان ، ڈپٹی ڈی او مٹھو اوڈ ، تعلقہ ایجوکشن سیکنڈریاسکول آپا شاہستہ میمن ، تعلقہ ایجوکیشن آفسر پرائمری اسکول فیمیل آپا تبسم پٹھان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے افراد کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے نظام میں انقلابی تبدیلی آچکی ہے جہاں طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں کے ساتھ ساتھ انہیں وظیفہ بھی دیا جارہا ہے سرکاری اسکولوں میں تجربیکار اور تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں کی عمارتیں وصی کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے کھیل کے میدان تک موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے 150اسکولوں میں تعمیراتی کام جاری ہے اس اقدام سے زیر تعمیر بچوں کو مزید سہولیات میسر ہونگی پرائیوٹ اسکولوں کے مقابلے میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا نظام بہتر ہیں والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کراکر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ یہ مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر تعلیم دلائوں ملک سنواروں اور سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرائوں کے نعرے درج تھے ۔

متعلقہ عنوان :