نوشہروفیرو،گندم کی خریداری اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم اور اس سلسلے میں شکایات کے ازالے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 21:03

ْنوشہروفیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین شکایتی کمیٹی برائے خریداری گندم وڈپٹی کمشنرنوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی کی زیر صدارت گندم کی خریداری اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم اور اس سلسلے میں شکایات کے ازالے کے لئیے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فود کنٹرول نوشہروفیروزغلام فاروق کلیری کو ہدایات یں کہ تمام خریداری مراکز میں عملہ بٹھایا جائے جہاں غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے تعین کی گئی پالیسی کیمطابق باردانہ فراہم کیا جائے اور محکمہ روینیو سے کاشتکاروں کی کاشت کی گئی گندم کا ریکارڈتصدیق کرائیں۔

روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے باردانہ کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرغلام فاروق کلیری نے بتایاکہ8 لاکھ90ہزاربوریاںباردانہ خریداری مراکز پرفراہم کردی گئی ہیںاورتمام کاشتکاروںکوفارم 7 کاریکاردیکھنے کے بعدباردانہ فراہم کیاجارہاہے۔اس سال گندم خریداری کوہدف 13 لاکھ بوری مقررکیاگیاہے جس کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے 51خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرآباد گار بورڈ کے نمائندے اشفاق تگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو، ضلع کے تمام اسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :