کاکڑ جمہوری پارٹی کا اجلاس،لوکل سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کمشنر ژوب ڈویژن سمیت دیگر آفیسران کر مبارک پیش کی

غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے سے معیشیت تباہ اور امن وامان تباہ ہو رہا تھا،عبدالستار کاکڑ لوکل کمپیوٹرائزڈسسٹم سے لوگوں کو لوکل سرٹیفکیٹ بنانے میں آسانی ہو گی،ضلعی صدرکاکڑ جمہوری پارٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 21:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کاکڑ جمہوری پارٹی کا اجلاس ہوا جسکی صدارت ضلعی صدر عبدالستار کاکڑنے کی اجلاس میںنائب صدرحمیداللہ کاکڑ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف کاکڑڈپٹی جنرل سیکرٹری وزیر خان کاکڑ، پریس سیکر ٹری محمد علی کاکڑ،رابطہ کمیٹی صدر صوبت خان کاکڑ، رابطہ کمیٹی جنرل سیکرٹری سردار عصمت اللہ خان کاکڑ، فنانس سیکرٹری جمعہ خان کاکڑ،سالارملک رحیم خان کاکڑ،آفس سیکر ٹری محمد انور خان کاکڑنے شرکت کی اجلاس میں ضلع لورالائی میں لوکل سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ڈپٹی کمشنر عندالناصر دوتانی ، اسسٹنٹ کمشنر میر باز مری اور دیگر آفیسران جنہوں نے لوکل سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کروانے میں کوششیں کیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کاکڑ جمہوری پارٹی کا دیرینہ مطالبہ حل ہو گیا انہوں نے کہا کہ اب غیر ملکیوں کو لوکل بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر پڑے گا اس سے پہلے افغان مہاجرین پیسوں کے ذریعے لوکل بنا رہے تھے اور ان غیر ملکیوں کے لوکل اور شناختی کارڈ بنانے سے لورالائی کی معیشیت تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ امن وامان بھی تباہ ہو رہا تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گذشتہ سالوں کے بنائے گئے لوکل سرٹیفکیٹ کی بھی چھان بین کرائی جائے اور غیر ملکیوں کے لوکل سرٹیفکیٹ کینسل کئیے جائیں لوکل سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے علاقہ کے لوگوں کو لوکل سرٹیفکیٹ بنانے میں آسانی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :