بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام ایک گلدستے کی طرح ہیں،میر رحمت صالح بلوچ

حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقلیتی برادری سمیت دیگر اقوام کو تحفظ فراہم کریں ،سابق صوبائی وزیر صحت

جمعرات اپریل 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سابقہ صوبائی وزیر صحت اور نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام ایک گلدستے کی طرح ہیں جس میں مختلف پھول لگے ہوئے ہیں میں اور میری پارٹی کوئٹہ میں حالیہ ہونیوالی دہشتگردی کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتی ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقلیتی برادری سمیت دیگر اقوام کو تحفظ فراہم کریں ،ہم صدیوں سے بھائیوں کی طرح یہاں رہ رہے ہیں اورا ٓئندہ بھی رہیں گے ،لوگوں کا جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے ۔