اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کی سابق نگراں وزیراعلی نواب غوث بخش باروزئی سے ملاقات

جمعرات 19 اپریل 2018 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی سے بلوچستان کے سابق نگراںوزیراعلی نواب غوث بخش باروزئی نے جمعرات کے روز اسپیکر کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ ،نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران بھی موجود تھے ،ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے اسمبلی اجلاس کی کاروائی دیکھی اور جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی سردار عبدالرحمن کھیتران نے انکی اسمبلی آمد پر خیر مقدم کے جملے ادا کئے ۔