لبنان میں 9سال بعد پارلیمانی انتخابات 6 مئی کو ہوں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 21:55

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لبنان میں گزشتہ نو برسوں کے بعد پارلیمانی الیکشن 6مئی کو ہوں گے۔یہ انتخابات گزشتہ برس منظور کیے گئے ووٹنگ کے نئے قوانین کے تحت ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں آخری مرتبہ عام انتخابات جون 2009 میں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لبنانی پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد 128 ہے۔6مئی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 597 بتائی گئی ہے۔وزیراعظم سعد الحریری امید رکھتے ہیں کہ ان کا انتخابی اتحاد الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے۔