دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ، ایک کانکن جاں بحق ،3 زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ سے ایک کانکن جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث ایک کانکن محمد ایوب سکنہ دکی جاں بحق جبکہ تین کانکن محب اللہ ، عزیز اللہ اور حقدار سکنہ قلعہ سیف اللہ زخمی ہو گیا لاش اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہی

متعلقہ عنوان :