لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا ،عزیز الرحمن چن

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا ،عزیز الرحمن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والا آج کا احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا جنہوں نے قوم قیمتی چار سال لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگا کر ضائع کر دیئے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج سہ پہر چار بجے لاہور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔

جو حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دے گا۔ قوم کے ساتھ چار سال تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے کئے گئے لیکن لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئی ہے پیپلز پارٹی لاہور آئندہ انتخابات میں کم بیک کرے گی۔