لاہور ،گوالمنڈی سب ڈویژن لیسکو کے دفتر میں لائن سپرنٹنڈنٹ اور صارف کے درمیان تصادم

چھری لگنے سے لائن سپرنٹنڈنٹ سعید چوہان زخمی ہو گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) گوالمنڈی سب ڈویژن لیسکو کے دفتر میں لائن سپرنٹنڈنٹ اور صارف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھری لگنے سے لائن سپرنٹنڈنٹ سعید چوہان زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے حملہ آور صارف مقدر حسین کو چھری سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزم مقدر حسین کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی سب ڈویژن نے اسے ایک لاکھ روپے کا بل بھیجا، گزشتہ تین ماہ سے سب ڈویژن کے چکر کاٹنے کے باوجود بل درست نہیں کیا گیا، جس کے باعث وہ ذہنی اذیت کا شکار تھا اور معمولی تلخ کلامی پر سعید چوہان کا ہاتھ چھری لگنے سے زخمی ہو گیا، ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :