یورپی یونین میں اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے رواں برس کے وسط تک ہو جائے گا، میرکل

جمعرات 19 اپریل 2018 22:43

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ برلن اور پیرس کے درمیان اختلاف رائے کے باوجود امید ہے کہ دونوں ممالک یورپی یونین میں اصلاحات کے معاملے پر متفق ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کھلی بحث ہونی چاہیے مگر سمجھوتے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔ میرکل کا اس موقع پر مزیدکہنا تھا کہ یورپ اپنے مسائل مل کر ہی حل کر سکتا ہے۔ جرمنی اور فرانس رواں برس جون میں طے شدہ یورپی یونین کی سربراہی ملاقات سے قبل اس یونین میں اصلاحات کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 04-18/--295