اے سی ڈیرہ کے شورکوٹ اور مریالی کے بیسک ہیلتھ یونٹس پراچانک چھاپے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کے شورکوٹ اور مریالی کے بیسک ہیلتھ یونٹس پراچانک چھاپے۔شورکوٹ بی ایچ یو پر ادویات کی چیکنگ کے دوران زائد المعیاد ادویات برآمدکرلی گئیں۔اس موقع پر انہوں نے ایل ایچ ویز کو غیر ضروری ڈیلیوری کیسز کے آپریشن نہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے مریالی اور شورکوٹ کے بی ایچ یوزپر چھاپے مارے جس دوران انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو بی ایچ یوز کی صفائی رکھنے اور ایل ایچ ویز کو غیر ضروری ڈیلیوری کیسز کے آپریشن نہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا، دوران چیکنگ مریالی بی ایچ یو پر موجودزائد المیعاد ادویات برآمد کرلیں اور انکو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان زائد المعیاد ادویات کو ڈی ایچ او دفتر واپس بھجوائیں۔