اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین ایف پی ایس سی، سیکرٹری کیڈ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقریریوں میں اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین ایف پی ایس سی، سیکرٹری کیڈ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو 23 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیدہ فارینہ کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف پی ایس سی ،کیبنٹ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت کوٹہ سسٹم کے تحت تعیناتیاں کی جارہی ہیں اسلام آباد کے شہریوں کو آپ تیسرے درجے کا شہری بھی نہیں سمجھتے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جب تک اسلام آباد کے لیے کوٹہ مختص نہیں ہوتاتو دیگر کوٹے پر بھی تعیناتیوں کو روک دیتے ہیں۔

کشمیر کے مقابلے کے امتحان یہاں کا بندہ حصہ نہیں لے سکتا، کہا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں، اگر آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں تو وہاں کے لوگ یہاں کیسے سروس کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق 2013میں کوٹہ سسٹم سے متعلق آرٹیکل 27 معطل ہوچکا ہے۔عدالت نے مذید سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :