پشین ڈسٹرکٹ کے غریب اور مستحقین طلباء و طالبات کیلئے سکالر شپ کی مد میں فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں، زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

کوئٹہ۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے مختلف سکولوں میں غریب طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپ کی مد میں سکول انتظامیہ کو فنڈز فراہم کردیئے گئے پشین کے غریب اور مستحقین افراد کو انکے دہلیز پر حق فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مختلف زکواة کمیٹیوں کو بھی غریبوں اور مستحقین کے لئے فنڈز فراہم کردیئے گئے ڈسٹرکٹ کے مستحقین اپنے متعلقہ کمیٹیوں کے چیئرمین سے رابطہ کرکے رقم وصول اورکریںاور دشواری پیش آنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ زکواة آفس سے رجوع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :