جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 130ویں اجلاس کا انعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 130واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجموعی طور پر 21 ریسرچ اسکالرز کو پی ایچ ڈی و ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی اجلاس میں 7 اسکالرز عبدالحفیظ قریشی، جیئن خان کیریواور محمد آدم بُٹ کو سندھی، طاہرہ سرور کھوکھر کو اینالیٹیکل کیمسٹری، سیدہ حرا فاطمہ نقوی کو کمپیوٹر سائنس، نبیلہ شاہ کو باٹنی اور شاہ زمان خان کو فزیکل ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ 14 اسکالرز فراز احمد مصطفائی کو اینالیٹیکل کیمسٹری، محمد حسن کھوسو کو انگلش لٹریچر، طوبیٰ خان کاکا، ساجد علی موجائی اور زوہیب احمد میمن کو فارما سیوٹکس، سید رزاق امین شاہ کو انگلش لنگوئسٹکس،صوبیہ آرائیں اور سہیل احمد چانڈیو کو پبلک ایڈمنسٹریشن، عرفان زیب خاصخیلی کو بزنس ایڈمنسٹریشن، ثمینہ کنول کنبھر کو کیمسٹری، سشیل کمار کو فزکس، نجیب اللہ کو ایجوکیشن، منصور علی کلہوڑو کو فزیکل کیمسٹری اور ظہیر احمد کو پولیٹیکل سائنس میں ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی اجلاس میں بورڈ ممبران سمیت رجسٹرار ساجد قیوم میمن اور ڈائریکٹرریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر عاشق حسین جھتیال نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :