لاہور‘ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعرات اپریل 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں کر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں سکی جبکہ ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔