ْراولپنڈی،نئے تعینات چیف ٹریفک افسرکیپٹن (ریٹائرڈ) بلال افتخار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) راولپنڈی میںنو تعینات شدہ چیف ٹریفک افسر(سی ٹی او) راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال افتخار نے جمعرات کے روزاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے کیپٹن (ر) بلال افتخار کی ٹریفک آفس آمد پر ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی کیپٹن (ر) بلال افتخار نے سی ٹی او راولپنڈی کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹریفک آفس کی تمام برانچوں ،ڈرائیونگ لائسنس ، لرننگ برانچ ، چالان برانچ ، ایم ٹی ، اکائونٹ، ایجوکیشن ونگ، آئی ٹی برانچ،ریکارڈ روم،ہیلپ لائن اور ون ونڈو سہولت سنٹر اور دیگر تمام برانچوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوںنے وہاں موجود عملے کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس، لرننگ پرمٹ اور دیگر ٹریفک سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس حوالے سے غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدائیت کی کہ ٹریفک آفس آنے والے تمام شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے تمام عملہ اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرے ٹریفک آفس اور ٹریفک آفس کے اندر موجود شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :