سی ڈی ای انتظامیہ نی ہمایوں اختر کو لک آفٹر چارج پر بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سروسز تعینات کردیا

جمعرات اپریل 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) انتظامیہ نے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر (سوک) ہمایوں اختر کو لک آفٹر چارج پر بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سروسز تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سی ڈی اے کے شعبہ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) نے چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے مذکورہ آفیسر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم ہمایوں اختر 28 اپریل سے لک آفٹر چارج پر ڈائریکٹر جنرل سروسز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔