ضلع سیالکوٹ نے تعلیمی اعتبار سے رینکنگ میں 18ویںپوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

سیالکوٹ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف منسٹرز سکول ریفامز رودڈ میپ کی تھرڈ کوارٹر رپورٹ جاری ، صوبہ میں ضلع سیالکوٹ نے تعلیمی اعتبار سے رینکنگ میں35ویں سے 18ویںپوزیشن حاصل کرلی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کارکردگی بہتر بنانے پر سی ای او ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ شہر اقبال ؒ کوپہلی5پوزیشن میں لانے کیلئے جانفشانی اور لگن سے کوششیں جاری رکھیں ، انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن کے اجلاس میں کہی، اس موقع پر سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی ایجوکیشن مقبول شاکر، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف شیخ ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن نصراللہ خان ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن فی میل شگفتہ بتول،ڈی ایم اووقار اکبر چیمہ ،ڈپٹی ڈی ای اوز اور ایم ای ایز بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے اساتذہ اور طالب علموں کی سکولوں میں 100 فیصدی حاضری کو یقینی بنائیں جبکہ سکولوں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ایجوکیشن ریفامز روڈ میپ میں دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ان کاقانون کے مطابق محاسبہ کیا جائے گا، قبل ازیں محکمہ تعلیم کے مقامی حکام نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو صوبہ میں بہتررینکنگ حاصل کرنے پر گلدستہ اور مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :