قاسم فراصت دولت مشترکہ کی یوتھ کونسل کے ایشیا کے لئے علاقائی نمائندہ منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستانی نوجوان قاسم فراصت دولت مشترکہ کی یوتھ کونسل کے ایشیا کے لئے علاقائی نمائندہ منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں انتخاب لندن میں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ء کے موقع پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لندن سے موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق قاسم فراصت نے 11ویں دولت مشترکہ یوتھ فورم میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی کی۔ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر قاسم فراصت کو مبارکباد دی اور انہیں نوجوانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :