محکمہ توانائی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ توانائی وبرقیات کی ذیلی کمیٹی کاایک اجلاس جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی اورکمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ انیسہ زیب طاہرخیلی کی زیرصدارت پشاورمیں منعقد ہوا ۔ جس میں ممبران صوبائی اسمبلی اورکمیٹی کے اراکین سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعمل درآمد اورملاکنڈ تھری پاور کمپلیکس کے متعلق ملازمین کے اٹھائے گئے معاملات پرتفصیلی غوروخوص کیا تاہم اراکین کمیٹی نے متعلقہ حکام کی کمیٹی کے اجلاس میںعدم شرکت پر تشویش کااظہار کیا اورکہاکہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںتمام متعلقہ ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیںتاکہ ملاکنڈ تھری پاور کمپلیکس کے متعلقہ امورکو نمٹایاجاسکے۔