عالمی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:18

عالمی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر ممالک کے درمیان سیاسی کشمکش میں کمی آنا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2فیصد کمی کے ساتھ 1346.20 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یو ایس گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.4 فیصد 4.70) ڈالر)کمی کے ساتھ 1348.80 ڈالر فی اونس طے پائی ۔

(جاری ہے)

پلاٹنیم اور پلاڈیم کے فی اونس نرخ بھی 0.2 فیصد تک کم ہوئے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصدکمی کے ساتھ کے ساتھ 1347.60 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی جون میں سپلائی کے سودے 0.2 فیصدکمی کے ساتھ 1350.80 ڈالر فی اونس طے پائے اور چاندی کے نرخ 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 17.27 ڈالر فی اونس رہے ، پلاڈیم اور پلاٹینیم کے نرخ کم ہوئے۔سنگا پور (ایشیائ)میں سپاٹ گولڈ کے نرخ قدرے زیادہ 1353.22 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی ڈیلیوری برائی جون 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 1356.30ڈالر فی اونس طے پائی۔

متعلقہ عنوان :