ْمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام کل یوم اقبالؒ پر صوبہ بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:26

ْمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام کل یوم اقبالؒ پر صوبہ بھر کی مساجد میں قرآن ..
فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام کل ہفتہ کے روز عظیم فلسفی شاعر اور دو قومی نظریہ کے خالق حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر صوبہ بھر کی تمام مساجد میںعلی الصبح قرآن خوانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف فیصل آباد کے ڈویژنل ترجمان نے بتا یا کہ صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت وطن عزیز کی سلامتی، عوامی فلاح ، قومی خوشحالی ، پاکستان کی تعمیر و ترقی ، دہشت گردی و بد امنی کے خاتمہ ، اسلام کی سربلندی ، آئین و قانون کی بالا دستی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی، قدرتی آفات سے نجات کی خصوصی دعائوں سے ہو گا۔

اس موقع پر تحریک پاکستان کے شہداء اور غازیوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :