اوپن یونیورسٹی کے کامرس/ایجوکیشن ،ْ بی ایڈ‘ بی اے ،ْ بی بی اے اور بی ایس )سی ایس( پروگرامز کے فائنل امتحانات 23 اپریل سے شروع ہوں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2017ء کے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس/ایجوکیشن ،ْ بی ایڈ)ڈیڑھ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ(،ْ بی اے ،ْ بی بی اے اور بی ایس )سی ایس(پروگرامز کے فائنل امتحانات 23 اپریل سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کر دئیے گئے ہیں اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :