ایران کا انسداد کیمیائی ہتھیارکی تنظیم کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ایران نے انسداد کیمیائی ہتھیار کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوکو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او پی سی ڈبلیو میں ایران کے مستقل مندوب علی رضا جہانگیری نے اس ادارے کی 59 ویں ایگزیکٹو کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ بعض مخصوص رکن ممالک کے مقاصد پر عمل کرنے کے بجائے غیرجانبدرانہ رویے اختیارکرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کو دوسرے رکن ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے، شفاف تحقیقات اور حتمی رپورٹ کے ذریعے سے ہی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چل سکتا ہے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ عالمی تنظیم دنیا میں کیمیائی واقعات سے متعلق سچائی سامنے لانے اور شفاف معائنہ کاری کے لئے واحد مطمئن ادارہ ہے، اسے چاہئے کہ متنازع پالیسی اپنانے کے بجائے آزادانہ اور غیر جانبدرانہ تحقیقات کی راہ پر گامزن ہو۔

متعلقہ عنوان :