دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ کا آغاز

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:51

دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ کا آغاز
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے شنگھائی سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لیے نئی پرواز متعارف کرا دی ہے، جسے ایئرلائن نے دنیا کی سب سے طویل ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پرواز تقریباً ساڑھے 25 گھنٹے میں بیونس آئرس پہنچے گی، جب کہ واپسی کا سفر 29 گھنٹوں پر محیط ہوگا، تاہم دونوں پروازوں میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دو گھنٹے کا مختصر قیام ہوگا۔

یہ روٹ بوئنگ 777-300ER طیارے کے ذریعے 4 دسمبر سے ہفتے میں دو بار آپریٹ کیا جائے گا، ایئرلائن نے اسے ’ایئر سلک روڈ‘ کے نئے چینل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جو ایشیا پیسیفک اور جنوبی امریکا کو جوڑے گا۔ماہرین کے مطابق دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز اب بھی سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہے، جو سنگاپور سے نیویارک تک 18 گھنٹے سے زائد کے سفر پر محیط ہے۔

متعلقہ عنوان :