افغانستان ، ضلع کوہستان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش ناکام

سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 15 طالبان ہلاک ، 10 زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 16:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) افغانستان میں طالبان نے ضلع کوہستان پر کنٹرول حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ اس موقع پر جھڑپ میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی خطے میں پولیس ترجمان سید سرور نے بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر دھاوا بولتے ہوئے ضلع کوہستان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے طالبان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ دونوں فریقین کے درمیان اس موقع پر شدید جھڑپ میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومت نواز ملیشیا کمانڈر اور تین دیگر بھی شامل ہیں۔ ۔