ڈی پی او ہنگو کا 14 اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے کاحکم

جمعہ 20 اپریل 2018 16:23

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نی14 اہم شخصیات کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر واپس بلا نے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوہنگو کے مطابق ممبران اسمبلی، مقامی جج، سابق ممبران اسمبلی اور سیاسی و سماجی رہنماوں سے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے سیکورٹی واپس کر دی گئیں۔ڈی پی او ہنگو کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔